Loading...

چھلانگ لگانے سے پہلے اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں۔

آج چھلانگ  لگانے کا بہترین دن ہے!

خدا پر عقیدہ کے معاملے میں بھی بالکل ایسا ہی ہے۔

اطاعت کرنے سے پہلے آپ کو سچائی جان لینی چاہیے۔

میں اس فلم میں یہ بتانے جارہا ہوں کہ میں نے خدا کی حقیقت کو کس طرح پایا۔

میں نے جون 1989 میں 18 سال کی عمر میں ہائی اسکول کی ڈگری حاصل کی۔

میرے ایک دوست نے مجھے اپنے والد کی پورشے کار میں سواری کی دعوت دی۔ اور میں نے اسے قبول کرلیا۔

ہم کافی تیز رفتاری سے جارہے تھے۔ ہمارا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔

ہماری ٹکر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ہوئی اور میں سیٹ بیلٹ نہیں لگائے ہوا تھا۔

مجھے کچھ نہیں ہوا۔ ایمبولینس بلائی گئی۔

میں نے ایمبولینس میں دعا کی: «خدایا تیرا شکر ہے اس کے علاوہ میں کچھ نہیں کہـ سکتا!»

پھر چند ہفتے بعد میں اپنی چھٹیاں منانے ہوائی جہاز سے نیویارک چلا گیا۔

وہاں میری ملاقات کولمبیا کی اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ہوئی۔

ہم دونوں میں پیار ہوگیا اور ہم نے بہترین وقت گزارا۔

جب میں واپس نیدرلینڈز آیا تو میں نے سوچا کہ: آخر زندگی کیا ہے؟

محبت کیا ہے؟ میں کس لیے زندہ ہوں؟ کیا خدا کا وجود ہے؟ وہ کون ہے؟

میں نے دعا کی: «خدایا، اپنی حقیقت کی تلاش میں میری مدد کر۔

اس سال ستمبر میں جب میں نے دیونتر میں بیچلر سطح کی تعلیم شروع کی۔

تھوڑی دیر بعد میں اٹھا اور آئینے میں دیکھا تو مجھے ایک بہت وحشی چہرہ نظر آیا۔

میں حیران ہوگیا اور ڈر گیا۔ میں طاقت سے بھرپور تھا۔

میں آئینے میں خود کو پہچان نہیں پایا۔

میں نے دعا کرنے کا فیصلہ کیا: «یا خدا میری مدد کر»!

ایک سیکنڈ کے اندر میں معمول پر آگیا۔

پھر میں نے سوچا: «یہ خدا کون ہے»؟

اس نے مجھے کار حادثے میں بچایا۔

اور اب، اس نے نادیدہ دنیا میں اپنی بالادستی کو ثابت کردیا ہے!

میں نے مختلف مذاہب کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا: ہندو ازم، بدھ ازم، عیسائیت، یہودیت، اسلام۔

اس کے ساتھ ہی میں نے دعا کی کہ: یاخدا، اپنے کرم سے اپنی حقیقت کی تلاش میں میری مدد کر۔

کچھ دنوں بعد، میں نے جاگتی حالت میں ایک سپنا دیکھا۔

میں نے خود کا پانی میں ایک کشتی پر سوار پایا۔

اس خواب کا پیغام تھا: «آپ سمجھتے ہیں کہ آپ خود اپنے مالک ہیں لیکن درحقیقت خدا آپ کا مالک ہے۔»

اس خواب کے بعد، میں ہر قیمت پر، خدا کی حقیقت کی تلاش میں اور سرگرم ہوگیا۔

29 مارچ 1990 کو، رات کا کھانا کھانے کے بعد،

میں نے اپنے کمرے میں خدا کی موجودگی کو محسوس کیا۔

یہ انتہائی خوبصورت تھا۔ خدا کی محبت اتنی خالص ہے!

میں نے اسی وقت سمجھ لیا کہ خدا واقعی مجھ سے محبت کرتا ہے۔ میں انتہائی پرجوش تھا!

میں اپنا سب کچھ ان پر لٹانے کے لیے تیار تھا۔

جب میں نے خود سپردگی کردی تو، خدا نے میرا سارا بوجھ اپنے اوپر لے لیا اور مجھے انتہائی اندرونی سکون فراہم کیا۔

پھر میں نے یہ جانا کہ بائبل ہی سچائی ہے۔

کیونکہ بائبل مقدس میں لکھا ہے کہ: «خدا محبت ہے اور یسوع ہی مسیحا ہیں»۔

اس نے 2000 سال قبل اپنی جان قربان کی میرے اور آپ کے گناہوں کیلئے اور خدا اور انسان کی دوری کو ختم کردیا۔

جب میں نے اپنی زندگی یسوع مسیح کو دی

خدا باپ کا اطیمنان سلامتی اور گناہوں کی معافی لے کر وہ آیا!

یسوع مسیح نے کہا کہ: «راہ حق اور زندگی میں ہوں، اور میرے وسیلے کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں جاسکتا»۔

میں تمہاری حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں۔

سچائی کی تلاش کرو، خدا کی تلاش کرو اور خدا تمہیں انعام دے گا۔

حصہ 1 دیکھنے کے لیے شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ آپ حصہ 2 بھی دیکھیں گے!

خدا کے وجود کا جواز (سچائی کی تلاش، حصہ 2)
2018-12-11T13:19:57+00:00

Pin It on Pinterest

Share This